English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یمنی باغیوں نے سعودی ہیلی کاپٹر مار گرایا 2 پائلٹ ہلاک

القمر

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے ، جس میں سوار 2 پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا اعلان حوثی باغیوں نے جمعہ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ حوثی باغیوں کے ترجمان یحییٰ الصریح نے کہا کہ ان کے جنگجوؤں نے یمن اور سعودی عرب کی سرحد کے نزدیک ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے جس میں 2 سعودی پائلٹ بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ یحییٰ الصریح نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس سے ہیلی کاپٹر مکمل طور پر جل کر تباہ ہوا جبکہ اس میں سوار دونوں پائلٹ بھی نشانہ بنے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میزائل میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس کے بارے میں تفصیلات ہم بعد میں دیں گے۔ باغیوں کے پاس واقعے کی فوٹیج بھی موجود ہے اور ہم ایک بار پھر دہراتے ہیں کہ کسی کو بھی یمن کی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ہے اور ہم ایسی تمام کوششیں ناکام بنا دیں گے۔ دوسری جانب سعودی عرب کے حکام نے اب تک اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس حوثی باغیوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ انہوں نے از خود ائرڈیفنس سسٹم تیار کر لیے ہیں۔گزشتہ ماہ یمنی باغیوں نے 3 بحری جہازوں کو بھی قبضے میں لے لیا تھا۔یمن میں جنگ کا آغاز 2015ء میں اس وقت ہوا تھا جب ایران نواز حوثی باغیوں نے عالمی حمایت یافتہ یمنی حکومت کا تختہ الٹ کر دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا۔ سعودی عرب نے اس وقت کے یمنی صدر منصور ہادی کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا اور مارچ 2015ء میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے