English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی مداخلت سے دو طرفہ تعلقات خراب ہوں گے‘ چین

القمر

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے امریکا کو دھمکی دی کہ ہانگ کانگ کے معاملے میں مداخلت سے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید خراب ہو جائیں گے۔ بیجنگ نے اعلان کیا کہ ہانگ کانگ میں 6ماہ سے جاری مظاہروں کی حمایت سے متعلق واشنگٹن کی قانون سازی کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہانگ کانگ کے مظاہرین کی حمایت جاری رکھنے سے متعلق کانگریس کے بل پر دستخط کیے تھے،جس پر چین کا شدید احتجاج سامنے آیا ہے۔ کانگریس کے بل میں تنبیہ کی گئی تھی کہ اگر ہانگ کانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو امریکا اس پر اقتصادی پابندیاں بھی عائد کر سکتا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ نے امریکاکو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ہانگ کانگ سے متعلق اپنا بل واپس نہ لیا تو اسے چین کے جوابی اقدامات کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ چینی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی قانون سازی سے چین کے عوام کا ہانگ کانگ سے متعلق عزم مزید مستحکم ہو گا اور امریکا کے تمام منصوبے برباد ہوجائیں گے۔ دوسری جانب ہانگ کانگ کی چین نواز حکومت نے بھی امریکی قانون سازی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس سے مظاہروں کو مزید شہ ملے گی، یہ ہانگ کانگ کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہے۔ واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں ملزمان کی چین حوالگی کے حوالے متنازع بل پیش کیا گیا تھا،جس کے رد عمل میں عوام حکومت کے خلاف سڑکوںپر نکل آئے تھے۔ 6ماہ سے جاری مظاہرے اب پرتشدد صورت اختیار کرچکے ہیں اور ہانگ کانگ میں کاروباری و تعلیمی سرگرمیاں اور بین الاقوامی ہوائی اڈے بھی اکثر بند رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے