علاج جاری ہے طبیعت نہ سنبھلنے پر ابھی تک پی ای ٹی اسکین شروع نہیں ہوسکا
فیملی کااصرارہے کہ نوازشریف کوعلاج کیلئے امریکا لایا جائے‘میڈیا سے بات چیت
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ نوازشریف امریکا جانے کیلئے رضامندنہیں ہو رہے۔تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسین نواز نے بتایا کہ نوازشریف کاعلاج جاری ہے اور طبیعت نہ سنبھلنے پر ابھی تک پی ای ٹی اسکین شروع نہیں ہوسکا۔حسین نواز نے کہا کہ نوازشریف کواسپتال آئے ہوئے4گھنٹے ہوچکے ہیں مگر ان کی صحت بدستور سنبھل نہیں پارہی جس کی وجہ سے اہم ٹیسٹ نہیں ہو پائے۔انہوں نے بتایا کہ فیملی کااصرارہے کہ نوازشریف کوعلاج کیلئے امریکا لایا جائے لیکن نوازشریف امریکا جانے کیلئے رضا مند نہیں ہورہے، نوازشریف اسپتال میں داخل نہیں ہونا چاہتے۔بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے پی ای ٹی، سی ٹی اسکین و دیگرٹیسٹ کئے جانے ہیں جس کے لیے انہیں اسپتال میں پہنچے کئی گھنٹے گزر چکے ہیں تاہم ان کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے ٹیسٹ نہیں کیے۔

