ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت ایوان سے ترمیم نہیں کراسکے گی، اعتراز احسن

ایوان میں حکومت کے پاس بہت کم اکثریت ہے، اپوزیشن کے ساتھ روابط بھی سب کے سامنے ہیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئینی ماہر اورپی پی رہنما اعتزاز احسن نے کہاہے حکومت ایوان سے آئینی ترمیم نہیں کرواسکے گی۔ایک ٹی وی انٹرویو میں اعتزاز احسن نے کہا عمران خان کی حکومت اتنی نا اہل ہے کہ اب اس کوکیا کہیں ؟ ان کیلئے دوتہائی اکثریت کیساتھ ایوان سے آئینی ترمیم کروانا ناممکن ہوگا۔انہوں نے کہا حکومت کے پاس ایوان میں بہت کم اکثریت ہے اور اپوزیشن کیساتھ روابط بھی سب کے سامنے ہیں اس لئے یہ ناممکن ہے کہ حکومت آرمی چیف کے تقرر و توسیع کے حوالے سے کوئی آئینی ترمیم پارلیمنٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور کرواسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں