اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے سلیکٹڈ وزیراعظم کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالائق کا ٹویٹ بھی نالائقی کا شاہکار ہے۔ عمران خان کے جھوٹ، فریب اور منافقت کی سیاست ناکام ہوچکی، ان کی ٹیم میں کوئی بھی ایک فرد ایسا نہیں جو توسیع کا صحیح نوٹیفکیشن بھی نکال سکے، وہ ملک کیسے چلائیں گے؟ عمران خان دوسروں کو مافیا کہتے ہیں حالانکہ وہ خود مافیا کی علامت ہیں۔

