اسلام آباد( آن لائن )بیرسٹر فروغ نسیم نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جمعہ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرسٹر فروغ نسیم سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی تقریب میں وکلا، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ فروغ نسیم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے کیس میں پیروی کے لیے 26 نومبر کو اپنے عہدے سے استعفا دیا تھا۔ کیس کا فیصلہ ہونے کے بعد حکومت نے سینیٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
