English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوم یکجہتی فلسطین :فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت سائیکل ریلی

القمر

کراچی (نمائندہ جسارت ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا۔ مرکزی پروگرام کراچی میں نرسری تا پریس کلب یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ سائیکل ریلی میں سیکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی اور فلسطین و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار
یکجہتی کیا۔ واضح رہے کہ29 نومبر کو دنیا بھر میں فلسطینیوں سے یکجہتی کا دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع اور آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت یروشلم (القدس) ہے کے قیام کا مطالبہ کرنا ہے۔ یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی میں نوجوانوں کے ساتھ مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں محمد حسین محنتی، مسلم پرویز،علامہ قاضی نورانی، مولانا احمد اقبال ، محفوظ یار خان، میجر قمر عباس، اسرار عباسی، مطلوب اعوان، مولانا صدیقی قادری اور صابر ابو مریم سمیت دیگر شریک ہوئے۔ شرکا نے کراچی پریس کلب پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے۔ القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے اور دنیا کی کوئی طاقت فلسطین کی حیثیت تبدیل کرنے کا حق نہیں رکھتی۔ انہوں نے فلسطین کی آزاد و خود مختار ریاست جو کہ1984 ء کی سرحدوں پر محیط ہو اس کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک جعلی ریاست ہے اور فلسطین کے باشندوں کا حق ہے کہ وہ اپنے وطن واپس آئیں۔ انہوں نے فلسطین و کشمیر میں جاری صہیونی اسرائیلی اور بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین و کشمیر میں ہونے والی درندگی کے خلاف اقدامات کریں۔ اس موقع پر شرکانے امریکا مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
یوم یکجہتی کشمیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے