English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران حکومت ریاست اور سیاست کا ساتھ چلنا مشکل ہوگیا، لیاقت بلوچ

القمر

لاہور(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی اور مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عمران حکومت اور سیاست و ریاست کا اکٹھے چلنا مشکل ہورہا ہے۔یہ بات عیاں ہوگئی ہے کہ عمران خان کی لیڈر شپ میں سیاست ،معیشت،سماجی قدریںتباہ ہوئی ہیں اب انتہائی اہم قومی ادارے کے حوالے سے حکومت نے بہت ہی ناسمجھی اور غیر ذمے داری سے پاکستان کے دشمنوں
کو حوصلہ دیا۔عدلیہ اور فوج نے بڑی دانش مندی سے آئینی قانونی بحران کو سنبھالا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف نے تحمل ،بردباری سے بحران کو ٹال دیا ہے۔ اصل خرابی کی جڑ عمران خان حکومت کی نااہلی اورکھلنڈرا پن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی اور رہنمائوں سے گفتگو میں کیا۔لیاقت بلوچ کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال خراب تر ہورہی ہے۔عالمی ادارے ،انسانی حقوق کی تنظیمیں ،عالم اسلام کی طرف سے کوئی مدد تو نہیں مل رہی لیکن حکومت نے بھی مکمل طور پر مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کردیا ہے۔ جہاں مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری مایوس ہورہے ہیں وہیں عوام کا غم و غصہ بھی بڑھتا جارہا ہے۔ جماعت اسلامی عالمی اور قومی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔22دسمبر کو اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور حکومت کو قومی کشمیر پالیسی ،سفارتی محاذ پر مؤثر روڈ میپ او ر جہاد فی سبیل اللہ کے لیے دبائو ڈالنے کے لیے تاریخ ساز کشمیر مارچ ہوگا۔
لیاقت بلوچ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے