English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکمرانوں کی نالائقی پوری طرح عیاں ہوگئی، راشد نسیم

القمر

لاہور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کی منصوبہ ساز قائمہ کمیٹی کا اجلاس منصورہ میں صدر کمیٹی و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ عمل کمیٹی اظہر اقبال بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راشد نسیم نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال نے حکمرانوں کی نالائقی اور نااہلی کو پوری طرح عیاں کردیا ہے۔ملک عقل و خرد سے عاری لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا ہے۔عوام مہنگائی بے روزگاری اور بدامنی کے ہاتھوں پریشان ہیں۔حکومت ڈلیور
نہیں کرسکتی۔اس بھان متی کے ٹولے سے کسی بھی بہتری یا خیر کی توقع رکھنا خود فریبی سے سوا کچھ نہیں۔راشد نسیم نے کہا کہ ملک کو موجود ہ بحرانوں سے صرف جماعت اسلامی نکا ل سکتی ہے۔ملک کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفیؐ کے نفاذ میں ہے اور ایک شاندار اسلامی انقلاب ہی ملک کے 22کروڑ عوام کی بگڑی بناسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مدینے کی ریاست کا نعرہ لگانے والوں نے قوم سے مذاق کیا۔ جولوگ ایک سمری ٹھیک سے نہیں بناسکتے وہ ملک کو مدینہ کی ریاست بنانے کے دعوے کررہے ہیں۔ راشدنسیم نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کو اسلامی و خوشحال پاکستان بنانے کے لیے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم دونوں منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔نوجوانوں کو اسلامی انقلاب کا ہر اول دستہ بنانے کے لیے اسلامی خطوط پر لاکھوں ، نوجوانوں کی تربیت کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سچے مسلمان اور پکے پاکستانی ہی ملک کی ڈوبی کشتی کو کنارے لگاسکتے ہیں۔جب تک نظریہ پاکستان پر غیر متزلزل ایمان رکھنے والے لوگ اقتدار میں نہیں آتے ملک کی نظریاتی شناخت خطرے میں رہے گی۔
راشد نسیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے