حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پنیاری پولیس کی بڑی کاروائی ٹرک پر چھاپہ ماکر مین پوری میں استعمال ہونے والے خام مال چھالیہ کی 400بوریاں اور ایک ہزار تیار مین پوری کے پیکٹ برآمد کرکے دو افراد کو حراست میں لے لیا ۔پنیاری پولیس نے دوران چیکنگ کاروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک کو
روک کر تلاشی لی جس میں سے پولیس کے مطابق 400بوری مین پوری میں استعمال ہونے والا خام مال جبکہ ایک ہزار تیار مین پوری کے پیکٹ برآمد ہوئے۔ پولیس نے ٹرک میں سوار دو افراد گلزار احمد ولد سرور علی شیخ اور ندیم ولد منظور شیخ کو حراست میں لے لیا۔ دونوں کا تعلق چک نمبر147تحصیل عارف والا پاک پتن پنجاب سے ہے ۔ مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ٹرک کو ضبط کرلیا گیا ہے ۔
ٹرک پر چھاپہ
