English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک صدر نے فرانسیسی صدر کو ‘مردہ دماغ’ قرار دے دیا

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو ‘مردہ دماغ’ قرار دے دیا۔

قبل ازیں فرانسیسی صدر نے ایک انٹرویو کے دوران شام کے حوالے سے ترکی پرتنقید کرتے ہوئے ترک صدر کی حکمت عملی کو ‘احمقانہ’ قرار دیا تھا جبکہ نیٹو اتھاد کے ھوالے سے انھوں نے کہا کہ شمالی اوقیانوس کے ممالک کی یہ تنظیم مر رہی ہے اور رکن ممالک میں باہمی تعاون کا شدید فقدان ہے۔

ایمانوئل میکرون  کے اس بیان پر گزشتہ روز ترک صدر نے جواب دہتے ہوئے کہا نیٹو کے بارے میں میکرون  کا بیان ان کی سطحی اور بیمار سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔ فرانسیسی صدر کو چاہیے کہ وہ پہلے اپنا معائنہ کرائیں کہ کہیں وہ خود’مردہ دماغ’ تو نہیں ۔

دوسری جانب طیب اردوان کےبیان پر فرانس نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے فرانسیسی صدر کی ‘توہین’ قرار دیا ہے۔ پیرس میں تعینات ترک سفارت کار کو فرانسیسی وزارتِ خارجہ میں طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ جو کچھ بھی صدر میکرون نے کہا وہ ایک بیان اور سرکاری مؤقف تھا جبکہ اردوان نے اس کا جواب توہین آمیز الفاظ سے دیا ہے جو انتہائی نامناسب ہے۔

واضح رہے کہ نیٹو ممالک کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 دسمبر 2019 کو لندن میں منعقد ہونا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے