ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حکام کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5.0 درجے ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز مغربی ایرانی صوبہ مسجد سلیمان سے 47کلو میٹر کے فاصلے پر دس کلو میٹر کی گہرائی میں تھا ۔
فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے اور کسی بھی نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

