ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر/ سری لنکن ٹیم 8 دسمبر کو پہنچے گی

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کےخلاف دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کے لیے فل اسٹرینتھ سری لنکن ٹیم کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آئندہ ماہ ہوگی اور دمتھ کرونارتنے کی قیادت میں سری لنکن ٹیم 8 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی جب کہ دوسرا ٹیسٹ 19 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکن ٹیم کی قیادت دمتھ کرونارتنے کریں گے جب کہ اینجیلو میتھیوز ، چندی مل، کوسال پریرا ،نیروزن ڈک ویلا، سرنگا لکمل، سنداکان، کاسون راجتھا، وشوا فرنینڈو،لاہیرو کمارا، لاستھ ایمبولدینیا، دلروان پریرا ، دھننجایا ڈی سلوا،لاہیرو تھیری مانے اور اوشاندہ فرنینڈو بھی سری لنکن ٹیم میں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں