اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نادرانے ‘موبائل مین پیک سروس کی نئی سہولت متعارف کرادی ،اب معذور افراد اور صاحبِ فراش گھر بیٹھے اپنا شناختی کارڈ بنوا سکیں گے ، ترجمان نادرا کے مطابق شدید بیمار، نابینا، ذہنی مریض، انتہائی عمر رسیدہ اور معذور افراد شناختی کارڈ بنوانے کے لئے نادرا کو درخواست دیں گے تو ‘مین پیک ان کے گھر پر بھجوا دیا جائے گا جو درخواست کی تمام تر کارروائی مکمل کرے گا جس کے بعد ان کا شناختی کارڈ مقررہ مدت کے اندر ان کے گھر کے پتہ پر ارسال کر دیا جائے گا،سروس سے مستفید ہونے کیلئے ایسے افراد نادرا کے تمام ریجنل، زونل یا مقامی دفاتر میں درخواست دے سکتے ہیں۔

