English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکمران خواب غفلت سے نکل کر عوام کو ریلیف دیں ثروت اعجاز

غریب خودکشی کر رہا ہے، مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے، مسائل حل ہونے کا نام نہیں لے رہے
لاہور رکشے میں دھماکے کی شدید مذمت، دہشت گرد کسی بھی قسم کی معافی کے لائق نہیں، سربراہ سنی تحریک
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران خوب غفلت سے نکل کر دعوئوں کے بجائے حقیقی طور حالات کا جائزہ لیں ،غریب خودکشی کررہا ہے مہنگائی آسمانوںکو چھو رہی ہے مسائل حل ہونے کا نام نہیں لے رہے ،آئینی طور پر واضع کیا جائے غریب سے کن کن چیزوں پر ٹیکس لیا جائیگا ،کیا ،کیاغریب غربت سے نیچے کی زندگی گذارنے پر بھی ٹیکس دیگا ،بھوک افلاس اور بے روزگاری سے مجبور ہوکر خودکشی کرنیوالوں کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کیا جائے ،غریب کو آئینی حقوق مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جو دور تک نظر نہیں آرہی ہے،لاہور رکشہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،دہشتگرد کسی بھی قسم کی معافی کے لائق نہیں ہیں ان سے انہی کی زبان میں نمٹنا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے حکومت کی پالیسیوں سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ،انہوں نے کہا کہ آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں حکومت کو بھی عوام کو ریلیف دینے کیلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ اہلسنت ملک کی اکثریت اور امن پسند ہیں ،پاکستان بنانے میں سب سے زیادہ قربانیاں اہلسنت کے علماء ومشائخ اور عوام نے دی ہیں ،دہشتگردی کے خاتمے اور امن وامان کے قیام کیلئے بھی اہلسنت کی بے مثال کاوشوں کو نہیں بھلایا جاسکتا ،انہوں نے کہا کہ معاشی واقتصادی استحکام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ،حکومت اس سلسلے میں ملک بھی کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کی سربراہی کل جماعتی کانفرنس بلائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے