اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کیمیائی ہتھیاروں پرپابندی کی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا،تنظیم کی41 رکنی ایگزیکٹو کونسل میں 3 سال کیلئے انتخاب پاکستان کے موثرکردار کا اعتراف ہے ، پاکستان کیمیائی ہتھیاروں پرپابندی کی تنظیم کی ایگزیکٹوکونسل کا 2020 تا2022 کیلئے رکن منتخب ہو ا، پاکستان کا دوبارہ انتخاب ہالینڈ کے شہر ہیگ میں سالانہ کانفرنس کے دوران ہوا، او پی سی ڈبلیوتنظیم میں دنیا کے 193 ممالک شامل تھے جبکہ پاکستان کی نمائندگی سفیرشجاعت راٹھورکررہے تھے ، پاکستان 1997 سے او پی سی ڈبلیو ایگزیکٹو کونسل کے ممبر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہا ہے ،پاکستان اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے علاقائی تعاون اور تحفظ کے مرکز میں باقاعدگی سے کورسز کا انعقاد بھی کراتا ہے۔

