ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہر تعمیری کام میں اپوزیشن حکومت سے آگے ہے :شیری رحمن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے آئین میں ترمیم کو لازم قرار دے دیا ، بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ عدالت نے حکومت کو پارلیمان میں جانے کی ہدایت کی ہے ، وزیراعظم کا ٹوئٹ غیرمناسب ہے ان کے رویے سے لگتا ہے ان کی سیاست ایک بار پھر مفلوج ہو جائیگی، پارلیمان کے بغیر جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی بات نہیں ہو سکتی، حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس منسوخ کر دیا ہے ،سینیٹ کو تو تالا لگا ہوا ہے ، حکومت کوئی قانون سازی نہیں کر رہی، ہر تعمیری کام میں اپوزیشن حکومت سے آگے ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری ر حمن نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کے آڈٹ پر سارے محکمے ششدر ہیں ،وزارت میں وائٹ کالر کرائم ہورہے ہیں ، وزارت مذہبی امور کی ایک لاکھ 8 ہزار ایکڑ زمین میں سے نصف سے زیادہ بغیر معاوضے کے دوسروں کو دی جا چکی ہے ، وزارت میں اربوں کھربوں کی خوردبرد ہوچکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں