English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان آنے سے خوفزدہ نہیں محتاط ہوں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ پاکستان جانے سے خوفزدہ نہیں، محتاط ضرور ہوں۔ میرے والد قتل ہوئے، میرے دادا مارے گئے، میری پھوپھو شہید ہوئیں، میرے چچا کو مار دیا گیا یہ تمام افراد مجھے بہت عزیز ہیں اور میں ان کی قربانیوں کو سراہتا ہوں، لیکن میرا سوال ہے پاکستان میں ہر وقت شہادت کی امید کیوں کی جاتی ہے، پاکستان کو موروثی سیاست کی اب ضرورت نہیں، پاکستان کی موروثی سیاست اور اس کے کرتا دھرتائوں کا یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ وہ نہ صرف یہ کہتے ہیں کہ وہ مرنے کے لیے تیار ہیں بلکہ وہ اور لوگوں کو بھی ساتھ لے کر مریں گے۔ میں ایسا نہیں کرنا چاہتا اس لیے میں نے آرٹ کو اپنی سیاست بنا لیا ہے، میرے والد نے ہمیشہ مجھے سکھایا کہ تم سندھی ہو، تم نے سندھی زبان سیکھنی اور صرف سندھی کپڑے ہی پہننے ہیں، میں کسی کے لیے نہیں لڑنا چاہتا، پاکستانیوں کو اپنے لیے خود لڑنا چاہیے اور وہ لڑ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے