دہشت گرد نے کمر سے جعلی بم باندھ رکھا تھا (پولیس) علاقہ سیل، بریج اسٹیشن کا گھیرائو، 12 زخمی اسپتال داخل
حملہ آور کا ساتھی گرفتار، بریج روڈ بند ہونے پر نواز شریف طبی معائنہ نہ کراسکے، ہیگ میں چاقو زنی کی واردات
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں لندن بریج پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا۔فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری نے لندن بریج اسٹیشن کو گھیرے میں لے لیا ۔واقعے کے باعث سابق وزیراعظم نواز شریف اپنا طبی معائنہ نہ کرا سکے۔میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جس جگہ پر فائرنگ ہوئی ہے اسی جگہ کے قریب نواز شریف کا طبی معائنہ بھی ہونا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن بریج پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جبکہ اس کے قریب ہی واقع لندن بریج ہسپتال میں نواز شریف کا طبی معائنہ ہونا تھا تاہم انہیں فائرنگ کی اطلاع ملی تو وہ واپس چلے گئے۔ اس وقت لندن بریج پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور ہیلی کاپٹر سے علاقے کی فضائی نگرانی کی جارہی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق لندن بریج سے لوگ بھاگ رہے تھے ، ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ فائرنگ کی آواز آئی ہے۔ نواز شریف کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم راستے میں ہی تھے تو انہیں کہا گیا کہ واپس چلے جائیں کیونکہ لندن برج کو بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کا ہسپتال پہنچنا ممکن نہیں تھا اور ان کی آج کی اپوائنٹمنٹ کینسل ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ لندن بریج پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس کی جانب سے اسے ابھی تک دہشتگردی کا واقعہ قرار نہیں دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ان کی سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز سے بات ہوئی ہے جنہوں نے بتایا ہے کہ وہ فائرنگ کے واقعے کی وجہ سے راستے سے ہی واپس گھر چلے گئے ہیں۔

