English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت خواتین کیلئے غیر محفوظ ہر 15 منٹ میں ایک زیادتی

نئی دہلی: بھارت میں عصمت دری کے بڑھتے واقعات کے خلاف دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی حکومت کے ادارے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں ہر 15منٹ میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔ بھارت بھر میں خواتین کے خلاف تشدد، زیادتی، تیزاب سے حملے اور ہراساں کرنے سمیت دیگر صنفی تفریق کے واقعات میں اضافہ ہو جبکہ 2017ء میں 2016ء سے زیادہ جرائم ریکارڈ کیے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق 2017ء میں مجموعی طور پر بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم و تشدد کے 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے زیادہ تر زیادتی کے مقدمات تھے۔ رجسٹرڈ اعداد شمار کے مطابق بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی اور ہر ایک دن بعد کسی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوتی ہے۔ رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ بھارت بھر میں 6 منٹ کے اندر کوئی نہ کوئی خاتون بدسلوکی، ہراسانی اور تشدد کا شکار بنتی ہے جب کہ ہر 5 منٹ کسی نہ کسی خاتون کو اپنا شوہر، سسر یا دیگر اہل خانہ نشانہ بناتے ہیں۔ اسی طرح ہر ڈھائی دن بعد کسی نہ کسی خاتون پر تیزاب سے حملہ کردیا جاتا ہے جب کہ ہر 2 گھنٹے بعد کسی نہ کسی خاتون کے ساتھ زیادتی یا اجتماعی زیادتی کی ناکام کوشش کی جاتی ہے۔ تشدد، بدسلوکی، ہراسانی اور زیادتی کا نشانہ بننے والی خواتین میں 6 سال کی بچیوں سمیت 60 سال تک کی خواتین شامل ہیں۔ دوسری جانب بھارتی ریاست تلنگانہ میں 2 روز قبل زیادتی کے بعد جلائی گئی خاتون ڈاکٹر پریانکا ریڈی کی ہلاکت کے بعد ملک میں ایک بار پھر خواتین پر تشدد اور ان کے ساتھ زیادتی پر غم و غصہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جبکہ مودی سرکار اپنے دوسرے دور حکومت میں بھی سنگین جرم کو روکنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جنہوں نے خاتون ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔ وقعے کے بعد بھارت کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع گئے ہیں جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بڑھتے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں وسطی دہلی کے علاقے گلابی باغ میں تنہا رہنے والی 55 سالہ خاتون کو گھر میں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تشدد کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 24 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے، جس نے زیادتی اور قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے