کراچی (اسٹاف رپورٹر) کھیل کے زریعے ہم معاشرے میں تبدیلی لاسکتے ہیں جس طرح لاء کے زریعے ہم معاشرے کی تربیت کرتے ہیںکیونکہ کھیل بھی ایک لاء ہے جوہمیں ڈسپلن سکھاتا ہے جس طرح سے لاء ایک سریس سبجکیٹ ہے جسٹس ہیلپ لائن کے زیراہتمام لاء اسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ گرئوانڈ پر کھلاڑیوں اور آئے ہوئے مہمانوں سے سینئر جج سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمدعباسی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ند یم شیخ ،جسٹس محمود عالم رضوی ، انورفاروقی ، پروفیسر جی این قریشی ،حارث امین بھٹی ،عظمت اللہ خان اور دیگر نے خطاب کیا عقیل احمدعباسی نے مزید کہا کہ کھیلوں کے فروغ میں نیشنل بینک کا کردار قابل ستائش ہے اور نیشنل بینک کا کرکٹ گرئوانڈ بہت خوبصورت ہے میں نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اس خوبصورت کرکٹ گرئوانڈ کو بنانے پر۔ ندیم شیخ ایڈوکیٹ نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں لاء کے اسٹوڈنٹ کے لئے ایک صحت مند سرگرمی کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ کھیل کے زریعے ذہنی نشونماہوسکے انہوں نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی اور نیشنل بینک کی منجمنٹ کا شکریہ ادا کیا کے انہوںنے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا انہوں کہاکہ جسٹس ہیلپ لائن کے تحت پاکستان لاء اسٹوڈنٹ کرکٹ کونسل کا قیام بھی عمل میں لائے جائیگا انورفاروقی نے خطاب کرتے ہے کہ کے جسٹس ہیلپ لائن جسطر ح کرکٹ کو فروغ دے رہی ہے یہ قابل ستائش ہے اس موقع پرسید ابوزر امرئو، آصف عظیم، قمربوھرہ ، پروفیسرڈاکٹر محمدکامل ، پروفیسرڈاکٹر زاہد حسن انصاری، سید اسرار علی اور دیگر آئے ہوئے معززمہمانوں الیکڑنک اور پرنٹ میڈیاسے وابسطہ افراد کی کثیرتعد اد سے شرکت کی اس موقع پر عقیل احمد عباسی کو جسٹس ہیلپ لائن کی طرف سے سونیئراور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا تقریب سے قبل تلاوت قرآن پاک کی تلاوت کی گئی قومی ترانہ کی دھن بجائی گی مارچ پاسٹ ہوا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا گیا معزز مہمان خصوصی عقیل عباسی نے گیند کو ہٹ لگاکر لاء اسٹوڈنٹ کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔
