English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہیلمنٹن ٹیسٹ نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 375 رنز بناکر آئوٹ

القمر

ہیملٹن (جسارت نیوز)نیوزی لینڈ کی ٹیم ہیملٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 375 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، بی جے واٹلنگ اور ڈیرل مچل نے نصف سنچریاں بنائیں، اسٹورٹ براڈ نے 4 اور کرس ووکس نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنا لئے۔ ہفتہ کو ہیملٹن میں ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 173 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو ٹام لیتھم 101 اور ہینری نکولس 5 رنز پر ناٹ آئوٹ تھے، لیتھم گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 4 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد اسٹورٹ براڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، ہینری نکولس 5ویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 16 رنز بناکر سیم کرن کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے، بی جے واٹلنگ اور ڈیرل مچل نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کا اسکور 315 تک پہنچا دیا، بی جے واٹلنگ 55 رنز بناکر اسٹورٹ براڈ کا نشانہ بن گئے، ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے ڈیرل مچل 73 رنز بنانے کے بعد براڈ کی گیند پر جوفرا آرچر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، مچل سینٹنر 23 ، ٹم سائودی 18 اور نیل ویگنر بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔ اس طرح نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 375 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ا سٹورٹ براڈ نے 4، کرس ووکس نے 3 اور سیم کرن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے دوسرے دن کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنا لیے، روری برنز 24 اور کپتان جو روٹ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے