اسلام آباد (اے پی پی) ملک بھر کی 114جیلوں میں57442قیدیوں کی گنجائش ہے اس کے برعکس 77275 افراد قید ہیں جبکہ حوالات میں 19833 اضافی قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کی چوتھی سہ ماہی عملدرآمد رپورٹ کے مطابق سزا یافتہ قیدیوں کی تعداد تقریباً25456ہے جبکہ 48008 قیدی زیر سماعت مقدمات سے متعلق ہیں جنہیں ان جیلوں میں رکھا گیا ہے۔ ان میں37600مرد ، 1204خواتین اور
1248بچے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کی42جیلوں میں گنجائش 32447 ہے جہاں 47077افرادقید ہیں۔ سندھ کی 24جیلوں میںگنجائش 13038قیدیوں کی ہے جبکہ 17039 قیدی رکھے گئے ہیں، خیبرپختونخوا کی 37جیلوں میں گنجائش9642ہے جہاں 10871قیدی رکھے گئے ہیں ، بلوچستان کی 11جیلوں میں گنجائش2585 ہے جہاں 2088قیدی ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں سزا یافتہ قیدیوں کی تعداد 17056اورزیرسماعت مقدمات سے متعلق 26725ہے۔ سندھ میں سزا یافتہ 4408 اور زیر سماعت مقدمات کے 12431قیدی ہیں۔ کے پی کے میں سزا یافتہ قیدی 2794اور زیرسماعت مقدمات کے7668قیدی ہیں، بلوچستان میں سزا یافتہ قیدی 798اور زیرسماعت مقدمات کے قیدی 1184ہیں۔
