English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان “بیلٹ اینڈ روڈ” سے منسلک اہم ملک ہے،احمد جواد

القمر

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے فونکس گروپ کی دعوت پر چین میں قائم فونکس ہیڈکواٹر پہنچے۔ فونکس میڈیا کے جنرل مینیجر جیانگ فینگ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا استقبال کیا۔ احمد جواد نے کہا کہ پاکستان “بیلٹ اینڈ روڈ” سے منسلک اہم ملک ہے اور پبلشنگ فونکس گروپ کی سمندر پار توسیعی حکمت عملی کا مرکزی جزو ہے۔ کسی بھی ملک کو سمجھنے کے لیے پہلے آپ کو اس کی ثقافت کو سمجھنا ہوگا۔ احمد جواد نے فونکس گروپ کی اشاعتی صلاحیتوں کی نہایت تحسین کرتے ہوئے تجویز دی کہ مستقبل میں ہم پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں
ایک ماڈل کتب خانے کے قیام کے امکانات کا جائزہ لے سکتے ہیں جس میں چینی موضوعات پر تصنیف شدہ انگریزی کتب آویزاں کی جائیں اور فونکس کے تعاون سے چینی ثقافت، تاریخ اور تجربات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے خصوصی تصانیف سے آراستہ فونکس “بک شیلف” تعمیر کیاجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے