English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت اور جاپان کے درمیان سیکورٹی تعاون پر مذاکرات

القمر

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت سے سیکورٹی تعاون پر مذاکرات کے لیے جاپان کے وزیر خارجہ ٹوشیمیٹسو موتیگی نئی دہلی پہنچے ہیں۔ جہاں وہ بھارت اور جاپان کے درمیان دفاع اور خارجہ امور میں تعاون بڑھنے پر اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ نے ان مذاکرات کو انڈو پیسیفک خطے میں استحکام کے لیے کلیدی قرار دیا۔ خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے تناظر میں دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ اپنے درمیان تعلقات میں وسعت پیدا کریں۔ گزشتہ
برس بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے جاپانی ہم منصب شیزو آبے کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک میں اسٹرٹیجک پارٹنر شپ میں اضافے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے