English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ کی عہدیدارنے ہانگ کانگ میں تشدد کو ہوادی،چین

القمر

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے الزام عاید کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی عہدیدارنے ہانگ کانگ میں تشدد کو ہوا دی اور مشتعل مظاہرین کی حوصلہ افزائی کی۔چینی حکام نے کہا کہ انسانی حقوق کے ادارے کی سربراہ مچل بَچلیٹ شہریوں کو اکسا کر امن و امان کی صورت حال کو تہہ و بالا کرنے میں ملوث ہیں۔اقوام متحدہ میں چینی مشن نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق سربراہ مِچل بَچلیٹ نے اپنے ایک تازہ کالم میں ہانگ کانگ میں جاری صورتحال پر نامناسب رائے دی تھی جس سے مشتعل مظاہرین کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ اقوام متحدہ کی اہلکار کی اس قسم کی رائے عالمی تنظیم کے چارٹر کے بھی منافی ہے۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ کی چین نواز حکومت نے ایک متنازع بل منظور کیا تھا جس کے تحت چین کو مطلوب ملزمان کو ان کے حوالے کرنے کی راہ ہموار ہوتی ہے جب کہ ایسے ملزمان سے تفتیش اور قانونی کارروائی بھی چین میں ہوگی جس پر ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جو تمام تر سیکورٹی رکاوٹوں کے باوجود تاحال جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے