English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی پرواز میں 3 مسافروں کو دل کا دورہ ، ایک خاتون دم توڑ گئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جدہ سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 742 میں تین مسافروں کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جب کہ ہارٹ اٹیک کے باعث ایک خاتون دم توڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق تینوں مسافروں کو دل کا دورہ پڑا تھا،مسافروں میں ماہالا نامی خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جانبر نہ ہوسکیں اور انتقال کرگئیں۔کپتان نے کراچی ائیرپورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہوئے میڈیکل ایمرجنسی کی اجازت طلب کی، ایئرٹریفک کنٹرولر کی جانب سے اجازت ملنے پر طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے