English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انسداد تجاوزات کا آج یوسف گوٹھ میں بڑا آپریشن

ممکنہ ہنگامہ آرائی کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کی نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے
انٹر سٹی بس ٹرمینل بلدیہ ٹائون میں بڑے پیمانے پر تجاوزات قائم ہوگئی ہیں جسے ختم کرنا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے آج یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جائے گا، جس میں ہیوی مشینری کا استعمال ہوگا، اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تجاوزات کی وجہ سے بس ٹرمینل میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، آپریشن کے دوران کسی بھی ممکنہ ہنگامہ آرائی کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کی نفری کو طلب کر لیا گیا ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹرمینل نے میئر کراچی وسیم اختر سے استدعا کی تھی کہ انٹرسٹی بس ٹرمینل یوسف گوٹھ بلدیہ ٹائون میں بڑے پیمانے پر تجاوزات قائم ہوگئی ہیں جس کو فوری طور پر ختم کیا جائے، میئر کراچی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے محکمہ انسداد تجاوزات کو ہدایت کی کہ فوری طور پر بس ٹرمینل سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا جائے، محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے آج بس ٹرمینل پر بڑے پیمانے پر کارروائی کی جائے گی جس کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے