ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور، چوبر جی دھماکے کے دہشت گرد کا خاکہ تیار کرلیا گیا

لاہور (صباح نیوز) کچھ روز قبل لاہور کے علاقے چوبرجی میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رکشہ ڈرائیور کی مدد سے مبینہ تخریب کار کا ایک خاکہ تیار کرنے کے بعد محنت کش کو رہا کردیا۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف مقامات سے اکٹھی کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے رکشہ ڈرائیور کی تصدیق کی۔ رکشہ ڈرائیور کے بیان کے مطابق مبینہ تخریب کار نے ہلکے نیلے رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔ خیال رہے کہ لاہور کے علاقے چوبرجی میں جمعے کے روز ایک رکشے میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں