English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معاشی ترقی امن سے مشروط ہے‘ڈی جی رینجرز سندھ

القمر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ انڈسٹری کے اراکین نے میجر جنرل عمر بخاری سے ملاقات کی اور انڈسٹریز کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ معاشی ترقی پرامن حالات سے مشروط ہے۔ اس ضمن میں پاکستان رینجرز (سندھ) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے تاجروں کا اعتماد بحال کرنے اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہترکرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں قائم ہونے والے امن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ عوام بالخصوص تاجروں کا تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر بن قاسم ایسوسی ایشن کے اراکان نے رینجرز کی جانب سے شہر میں امن کی بحالی اور تاجر برادری کے لیے کیے گئے سیکورٹی انتظامات پر اظہار تشکر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے