اسلام آباد (اے پی پی+صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان سے اورسکام ٹیلیکام میڈیا و ٹیکنالوجی کے ایگزیکٹو چیئرمین نجیب سویرس نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ دورران ملاقات ہاؤسنگ منصوبے اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پر مشاورت کی گئی۔ قبل ازیں نجیب ساویرس کی معاون خصوصی زلفی بخاری سے اہم ملاقات ہوئی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے نجیب ساویرس کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور اپنے ٹویٹ میں لکھا پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے، نیا پاکستان بنانے میں آپ کا کردار بھی اہم ہوگا۔ زلفی بخاری کے ٹویٹ کے جواب میں نجیب ساویرس نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، پاکستان کے لوگ محنتی، ثقافت پسند اور روایات کے امین ہیں۔ نجیب ساویرس کے اثاثوں کی کل مالیت 2.8 ارب ڈالرز ہے۔
