ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی اے سی کا اجلاس آج نو منتخب چیئرمین رانا تنویر کی صدارت میں ہوگا

اسلام آباد(صباح نیوز) پارلیمانی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ نو منتخب چیئرمین رانا تنویر حسین کی صدارت میں پہلا اجلاس ہی ان کیمرہ ہوگا، مجموعی طورپر موجودہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کا یہ 10واں اجلاس ہوگا۔پی اے سی کی عدم فعالیت کے باعث تاحال نئی آڈٹ رپورٹ کے تحت سالانہ سرکاری حسابات کی جانچ پڑتال شروع نہیںہوسکی ہے جبکہ اس رپورٹ میں وسیع پیمانے پر آڈٹ اعتراضات شامل ہیں جس میں کھربوں روپے کی بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی
ہے جبکہ پی اے سی پر18ہزار سے زائد آڈٹ اعتراضات کا بوجھ ہے اور اس حوالے سے تاحال کوئی پیشرفت نہیںہوسکی ہے۔ مسلم لیگ ن کے حالیہ ادوار کے سالانہ حسابات کی جانچ پڑتال تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کنوینرز سب کمیٹیز کی سربراہی میں ہوگی، اس حوالے سے کل لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ پی اے سی سیکرٹریٹ سے کمیٹی کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ طلب کرلی گئی ہے۔ حکام سے کہا گیا ہے کہ تمام ریکارڈ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں سالانہ حسابات کی جانچ پڑتال کا شیڈول اور ورک پلان بھی طے کیا جائے گا جبکہ کمیٹی کی کارروائی کو موثر بنانے، اختیارات میں اضافے کا جائزہ لیا جائے گا۔ محکمانہ آڈٹ کمیٹیوں کے اجلاس نہ ہونے ، بے قاعدگیوں میں ملوث ذمے داران کا تعین نہ کرنے کے حوالے سے افسران کی اے سی آر میں اس کے اندراج، افسران کی تنزلی کرنے اور اہم عہدوں پر فائز نہ کرنے کی تجاویز اور کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے عدالتی اختیار کے مساوی اختیار دینے کی تجاویز شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں