حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سٹی کلاتھ مارکیٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ کلچر ڈے کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سٹی کلاتھ مارکیٹ کے صدر یوسف میمن کو انجمن کے جنرل سیکرٹری ملک عبدالشکور نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی، جس کے بعد انجمن صدر یوسف میمن نے اپنی پوری کابینہ کو مبارک باد پیش کی۔
