حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ٹنڈوالہٰیار کے تعلقہ جھنڈو مری کے گوٹھ جڑیل شاہ کے رہائشی غلام مصطفیٰ میر جت کی جانب سے بھائی کے قتل کیس میں نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیے حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ملزم پیر مظہر علی شاہ کے کہنے پر ملزم نذیر علی شاہ نے 8 جنوری 2019ء کو میرے بھائی نیک محمد عرف نیکو کو قتل کردیا تھا اور اس واقع کا کیس متعلقہ تھانے پر ملزمان کیخلاف درج ہے، جس میں ایک ملزم مظہر علی شاہ ضمانت پر آزاد ہے اور مجھے کیس سے دستبردار ہونے کے لیے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے، جس کی وجہ سے میں عدم تحفظ کا شکار ہوں۔ انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور دیگر حکام سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر ملزم کی ضمانت منسوخ کرکے گرفتار کیا جائے جبکہ مجھے اور میرے خاندان کے افراد کو تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے۔
