حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی یوسی 86 امریکن کوارٹر کے تحت گرلز اسکول، شہباز اسپتال اور روڈ پر سیوریج کا پانی مسلسل کھڑا رہنے کے باوجود بلدیہ کی عدم غفلت کیخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ممبر وکیل خان، شریف گدی، راشد اجمیری ودیگر نے کہا کہ بارشوں کے بعد سے علاقے میں پانی کھڑا ہے جبکہ شکایت کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی۔ علاقے میں شدید تعفن کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہے۔ لوگ ملیریا، ڈینگی ودیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ انہوں نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
