English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاڑکانہ، ایچ آئی وی ایڈز سے بچاؤ کے  عالمی دن کے حوالے سے مشعل بردار ریلی

القمر

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایچ آئی وی ایڈز سے بچاؤ کے عالمی دن کے حوالے سے مشعل بردار ریلی نکالی گئی جو کہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جناح باغ چوک پر پہنچی، جہاں شرکا نے پمفلٹ اور ہینڈ بل تقسیم کرکے شہریوں کو آگاہی دی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر سکندر میمن، میئر خیر محمد شیخ، ڈاکٹر جان امداد سیال، سکندر اقبال، ڈاکٹر اکرام تونیو، ڈاکٹر آفتاب سیال و دیگر کا کہنا تھا کہ ایچ آئی وی وائرس نہ صرف سندھ بلکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی موجود ہے۔ رتو ڈیرو میں چند ماہ قبل ایچ آئی وی کے معاملے پر حکومت سندھ کی جانب سے متاثرہ مریضوں کے لیے فنڈز جاری کیے گئے جبکہ لاڑکانہ اور رتو ڈیرو میں خصوصی سینٹر کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے، جہاں متاثرہ مریضوں کا مفت علاج بھی جاری ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ایچ آئی وی سے بچاؤ کے لیے نافذ قواعد و ضوابط پر عمل کیا جائے تاکہ مرض کا جلد سے جلد خاتمہ ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے