شعبہ خواتین ایم کیو ایم پاکستان کی ریڑ ھ کی ہڈی ہے یہ ایسی تحریک ہے جس میں ایسی مائیں ہیں جنہوں نے اپنے جگر کے گوشے قربان کئے ٗ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان
ہم پاکستان مخالف سرگرمیوں کا ساتھ نہیں دے سکتے ٗ یہ وطن ہمارا ہے ٗ شعبہ خواتین کے جنرل ورکرز اجلاس سے نسرین جلیل ٗ کنور نوید جمیل ودیگر کا خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام شعبہ خو اتین کا جنر ل ورکر ز اجلا س عارضی مر کز بہا در آبا د سے متصل پا رک میں منعقد ہو ا جس سے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان تمام شعبہ ہا ئے زند گی سے تعلق رکھنے والے افراد بلخصوص خو اتین کو با اختیار بنانے کی جد وجہد کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ہر شعبہ میں خو اتین کو نما ئند گی دی ہے ایم کیو ایم پاکستان کا شعبہ خو اتین ایک ایسا شعبہ ہے جس نے ہر اچھے برے وقت میں تحریک کا ساتھ دیا اورخو اتین ہو تے ہو ئے مسائل سے نبر دآزما رہیں ا یم کیو ایم پاکستان کو فخر ہے کہ انکے ساتھ ایسی با ہمت اور حو صلہ مند خو اتین ہیں جو ہر مشکل دریا کو عبور کر سکتی ہیں آج اس شعبہ کی تنظیم نو کیلئے ہم یہا ں جمع ہو ئے ہیں تحریک کی ذمہ داریاں اما نت ہو تی ہیں اور یہ تبد یل ہو تی رہتی ہیں کسی سے ذمہ داری واپس لینے کا قطعا یہ مطلب نہیں کہ وہ ذمہ داری کے اہل نہیں نئے آنے والو ں کو سبکد وش ہو نے والے ذمہ داروں کی مشاورت سے تنظیمی کام کو آگے بڑھا نا ہے۔جنرل ورکر ز اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے کہا کہ کل کی طر ح ہم آج بھی ایک ہیں دنیا کی کو ئی طا قت ہمیں شکست نہیں دے سکتی شعبہ خو اتین ایم کیو ایم پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے آج ملک کی صورتحال انتہا ئی خراب ہے۔ نسرین جلیل نے کہا کہ ہم پاکستان مخالف سر گر میوں کی مذمت کر تے ہیں آج بعض عنا صر کی منفی سر گر میو ں کے باعث قوم کا سر شر م سے جھکا ہو ا ہے ہم پاکستان کیخلا ف کسی بھی شر پسند عنا صر سے لا تعلقی کا اعلان کر تے ہیں۔ڈپٹی کنوینر کنو ر نوید جمیل نے اجلا س سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی شعبہ خو اتین کا کر دار مثا لی رہا ہے اور انہو ں نے اپنے بھا ئیو ں کے ساتھ مل کر تحریک کے کام کو آگے بڑھا نے کیلئے سختیاں بھی بر داشت کی ہیں مشکلا ت کا سامنا بھی کیا ہے ایم کیو ایم ایک ایسی تحریک ہے جس میں ایسی ما ئیں موجو د ہیں جنہو ں نے اپنے جگر کے گو شے اس تحریک پر قر بان کئے ایسی بیٹیاں ہیں جن کے سہاگ اس تحریک پر قر بان ہو گئے اور ایسی بہنیں موجو د ہیں جن کے آنچل کے محافظ اس تحریک کی آبیاری میں خو ن دے گئے ہم سب کی ذمہ داری ہے اپنا اپنے اختلا فات کو بھلا کر ایک بڑے مقصد کیلئے مل جل کر کام کر یں۔

