کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر خالد مسرور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ملت روڈ کے طارق روڈ انٹر سیکشن پر انڈر پاس کی تعمیرات کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ ایک ہفتے میں ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا۔ ہل پارک انٹر سیکشن انڈر پاس کا کام15 دسمبر تک مکمل کرلیا جائیگا۔ دونوں اندر پاسز پر ایک ارب22 کروڑ لاگت آئی ہے۔ دونوں اندر پاسز کی تعمیرات سے کورنگی ہینو چورنگی تا یونیورسٹی روڈ جیل چورنگی 10 کلو میٹر طویل کوریڈور سگنل فری ہوجائیگا‘ ناہید سپر اسٹور انٹر سیکشن اور خالد بن ولیڈ روڈ انٹر سیکشن کو بند کردیا جائیگا۔ ان سڑکوں پر آنے کیلئے انڈر پاسز کے اوپر یو ٹرن تعمیر کردیئے گئے ہیں۔ طارق روڈ انڈر پاس کا افتتاح پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے ہاتھوں متوقع ہے۔

