ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زرداری کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائرکی تھی۔

آصف علی زرداری کی جانب سے میگامنی لانڈرنگ، پارک لین کیسز میں درخواست ضمانت فاروق ایچ نائیک نے دائرکی۔ سابق صدر آصف علی زرداری جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ انہیں طبیعت ناساز ہونے پر 23 اکتوبر کو پمز منتقل کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں