English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعلیٰ سندھ نے ٹڈی دل کیخلا� و�اق سے ج�از مانگ لئے

صوبے کے متعدد اضلاع میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے‘ مراد علی شاہ کا خسرو بختیار سے ٹیلی فونک رابطہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاق سے رابطہ کرکے ٹڈی دل کے خلاف اسپرے کے لیے وفاق سے جہاز مانگ لیے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر خسرو بختیار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور صوبہ سندھ میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں اسپرے کے لیے محکمہ پلانٹس پروٹیکشن کے جہازوں کی فراہمی کی درخواست کردی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ٹڈی دل سے صوبے کے متعدد اضلاع میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اور اب بھی خدشہ ہے کہ ٹڈی دل کے مزید حملوں سے نقصانات میں اضافہ ہوگا، مذکورہ وفاقی ڈپارٹمنٹ کے پاس وسائل کی کمی پر سندھ حکومت نے اس مد یں 10 ملین روپے کی گرانٹ بھی منظور کرلی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں جہازوں کے ذریعے اسپرے کے کام کو سرانجام دیا جائے۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ زراعت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں ٹڈی دل کے حملوں سے فصلوں کو ہونے والے نقصانات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایات جاری کی کہ فوری طور پر ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کا سروے کرکے نقصانات کا جائزہ لیا جائے۔دریں اثنا گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور صوبے میں ٹڈی دل کے حملے سے بچا?کے لیے مزید جہاز اور ادویات دینے کی یقین دہانی کرادی۔گورنر سندھ نے کہا کہ اس قدرتی آفت سے محفوظ رہنے کے لیے وفاقی تعاون جاری رہے گا وفاق جہاز اور ادویات دے رہا ہے اس ضمن میں وفاقی حکومت مزید مدد فراہم کرنے کو بھی تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے