English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گرفتاریاں مقدمات تاجروں نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا

غریب ٹھیلے والوں سے روزگار چھین کر انہیں فاقہ کشی پر مجبور کیا جارہا ہے، محمود حامد
تاجروں کو پولیس اور بلدیہ کے راشی عملے کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، صدر اسمال ٹریڈرز
کراچی(کامرس رپورٹر)تجاوزات کے نام پر تاجروں کی گرفتاریاں اور مقدمات کے خلاف جمعہ سے احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ غریب ٹھیلے والوں سے روزگار چھین کر انہیں فاقہ کشی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ تاجروں کو دیوار سے لگانے کی کوشش قبول نہیں کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے زیر اہتمام تاجر اجلاس میں کیا گیا۔ ایم اے جناح روڈ اسپورٹس مارکیٹ میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے۔ سب سے زیادہ ٹیکس کراچی سے جمع کیا جاتا ہے مگر کراچی کو کھنڈربنا دیا گیا۔ اس کی مارکیٹوں کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا گیا اور اب کراچی کے تاجروں کو پولیس اور بلدیہ کے راشی عملے کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ راشہ عملہ ہزاروں روپے بھتہ وصول کرتا ہے، اب نئے احکامات کی آڑ میں غریب ٹھیلے والوں کو کراچی میں کاروبار کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ تاجروں کا سامان باہر رکھنے پر ایف آئی آر درج ہو رہی ہیں۔ گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ تاجروں کو پولیس موبائلوںمیں ڈال کر تھانے لے جا کر ہزاروں روپے بھتے لیے جا رہے ہیں، سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ تجاوزات کی روک تھام کس کی ذمہ داری ہے۔؟ وہ اہلکار تجاوزات کی روک تھام کیوں نہیں کرتے۔ رشوتوں کی وصولی پر تمام قوانین کی دھجیاں بکھیر دی جاتی ہیں، تاجروں کے خلاف مقدمات اور گرفتاریاں کا فیصلہ واپس نہ ہوا تو جمعہ 6دسمبر سے احتجاجی تحریک شروع کر دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے