English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحفظ ماحولیات اینٹوں او رمٹی کے برتن بنانے والے بھٹے بند کرادیئے گئے

خدا کی بستی یوسف بروہی گوٹھ میں 100 سے زائد بھٹے استعمال شدہ ٹائر اور کپڑوں کو بطور ایندھن استعمال کر رہے تھے
خطرناک فضائی آلودگی پھیل رہی تھی جس سے شہری سانس، دل اور جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے تھے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ نے خدا کی بستی یوسف بروہی گوٹھ میں 100 سے زائد اینٹوں اور مٹی کے برتن بنانے والے غیر قانونی بھٹے بند کرادیے۔ تفصیلات کے مطابق سیپا کی ٹیکنیکل ٹیم نے ڈائریکٹر ریجنل آفس سیپا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل وارث گبول کی سربراہی میں پولیس کی مدد سے خطرناک فضائی آلودگی پھیلانے کے مرتکب غیر قانونی چلنے والے 100 سے زائد اینٹوں اور مٹی کے برتن بنانے والے بھٹے بند کرا دیے، بھٹے استعمال شدہ ٹائروں کے ٹکڑے اور کپڑے بطور ایندھن استعمال کر رہے تھے جس سے اطراف کے رہائشی علاقوں میں فضائی آلودگی پھیل رہی تھی اور مکین سانس، دل اور جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے