کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے تک خاموش نہیںرہیں گے ، ملک کی معیشت مکمل طور پر بیٹھ چکی ہے ،غربت ، مہنگائی اور بے روزگار ی نے غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ۔قلات
میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت کو عوام پر مسلط کیا گیا جس کا خاتمہ ضروری ہے مستحکم سیاسی نظام کی جانب جانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ قلات میں گیس اور بجلی کی بحران پر سینیٹ میں آواز بلند کروں گا قلات کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی عوامی نمائندے ذاتی مفادات کے حصول میں مصروف ہیں، عوام کے مسائل کا کسی کوئی خیال نہیں ۔ہم نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی بہتر خدمت کی مگر آج قلات میں مسائل کا انبار دیکھ کر نمائندوں کے بے بسی پر دکھ ہوتا ہے۔
عبدالغفور حیدری
