لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خصوصی افرادکے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ نے خصوصی افرادکو صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے خصوصی افرادمیں صحت انصاف کارڈ
تقسیم کیے۔ وزیراعلیٰ نے خصوصی افراد اوران کے اہل خانہ سے گفتگو کی اوران کی مزاج پرسی کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تھیلے سیمیا کے 30ہزار مریضوں کے لیے بھی صحت انصاف کارڈ کے اجرا کا اعلان کیا اور کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے صوبے بھر میںخصوصی افراد کے70ہزار خاندان مستفید ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ آج خاص دوستوں سے ملاقات کا موقع ہے، آپ سے مل کرخوشی ہوئی،خصوصی افراد کی بحالی اورانہیں معاشرے کا مفیدتر شہری بنانے کے لیے کوشاں ہیں، صحت انصاف کارڈ پاکستان تحریک انصاف کا فلیگ شپ پروگرام ہے، صحت کارڈ سے صوبے کی ایک تہائی آبادی کاپرائیویٹ اسپتالوں میں مفت علاج ہورہا ہے۔
تھیلے سیمیا
