English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیمپئنز ٹرافی ٹی 20 لیگ ماڈل کلب کی شاندار فتح

القمر

کراچی (اے پی پی) آل رائونڈرحارث خانزادہ کے جارحانہ 45 رنز اور 27 رنز کے عوض 2 وکٹوں کی شاندار میچ وننگ آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت ماڈل کرکث کلب نے حریف میزبان شالیمار کلب کو 16 رنز سے شکست دے کر چوتھی چیمپئینز ٹرافی ٹی20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔ مہمانِ خصوصی سابق فرسٹ کلاس کرکٹر انوارالحق نے فاتح ٹیم کے آل رائونڈر حارث خانزادہ کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ المنصورہ گرائونڈ فیڈرل بی ایریا  کے سبزہ زار پر کھیلے گئے میچ میں فاتح ماڈل سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹیں کے نقصان پر 159 رنز کا ہدف دیا، آل رائونڈر حارث خانزادہ نے اپنی ذمہ درانہ اننگ میں31 گیندوں پر 48 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 4 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل ہے، دانیال راجپوت نے 44 رنز 41 گیندوں پر 5 چوکوں کی اور ایک چھکے کیمدد سے بنائے، حنیف آزاد نے 19 اور فیاض نے 15 رنز کا اضافہ کیا۔ شالیمار سی سی کے جنید بھٹی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 28 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ کپتان اعجاز نے 19 اور بلال منظور نے 39 رنز کے عوض 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی بیٹنگ میں 159 رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے شالیمار سی سی نے مقررہ  اوورز میں 6 وکٹیں گنواں کر 143 رنز بنائے۔ فرسٹ کلاس وکٹ کیپر بیٹسمین مرزا عدنان بیگ نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست نصف سینچری 69 رنز 57 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے مگر ان کی یہ اننگ شالیمار سی سی کو کامیابی سے ہمکنار کروانے کے لیے نہ کافی رہی، دانیال احسن نے 29 رنز 27 گنیدوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے۔ حارث خانزادہ نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی اپنی بھر پور مہارت کا مظاہرہ کیا اورو بو صرف 27 رنز کے عوض حریف ٹیم کے 2 اہم بیٹسمینوں کو آئوٹ کیا، ان کا ساتھ نبھاتے ہوئے عاطف مقبول نے 30 رنز کے بدلے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے