English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلیا سے شرمناک شکست پر پی سی بی کی قوم کو صبر کی تلقین

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست پر پاکستانی عوام کو صبر کی تلقین کی ہے اور کہا ہے کہ راتوں رات سب کچھ تبدیل نہیں کیا جا سکتا ۔چیف ایگزیکیٹو پی سی بی وسیم خان نے پاکستان ٹیم کی ہار پر آسٹریلیا میں انٹرویو میں کہا کہ صبر بہت اہم ہوتا ہے، جب آپ جیتتے ہیں تو پھر شکست کا سامنا بھی ہوتا ہے لیکن شکست سے دنیا ختم نہیں ہو جاتی۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں صبر کرنا چاہیے، ہم طویل المدتی کوششیں کر رہے ہیں اور یقین ہے کہ ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔وسیم خان نے کہا کہ ہم ٹیسٹ میں7ویںاور ون ڈے میں چھٹے نمبر پر ہیں ،یہ محض اتفاق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اسے راتوں رات تبدیل نہیں کر سکتے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ کوچز تبدیل کر دیں اور سب اچھا ہو جائے اور ہم دنیا کو شکست دینا شروع کر دیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا سسٹم تبدیل کرنا ہے، اس پر ٹائم ضرور لگ سکتا ہے لیکن نتائج سامنے آئیں گے۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز اچھا نہیں رہا ہے لیکن آسٹریلیا میں جو بھی ٹیم آتی ہے اسے مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ آسٹریلیا میں کنڈیشنز ٹف ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں پاکستان ٹیم کے لیے مثبت چیزیں بھی ہیں لیکن ہم اسے بھول جاتے ہیں لیکن آخری نتیجے کو صرف یاد رکھتے ہیں۔وسیم خان نے کہا کہ بابرا عظم نے غیر معمولی اننگز کھیلیں جب کہ بولنگ میں بھی کچھ اچھی چیزیں سامنے آئیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے