ہیملٹن (جسارت نیوز) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، 2 میچز کی سیریز نیوزی لینڈ نے 1-0 سے اپنے نام کرلی، کیویز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو اننگز اور 65 رنز سے شکست دی تھی، چوتھے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں ابتدائی2 وکٹیں جلد گر جانے کے بعد میچ کے 5ویں اور آخری روز نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور مڈل آرڈر بلے باز راز ٖٹیلر انگلش بولرز کے سامنے چٹان بن گئے اور ناقابل شکست سنچریاں اسکور کیں، کیویز ٹیم نے دوسری اننگز میں2 وکٹوں پر 241 رنز بنائے، 5ویں روز بلے بازوں کے نام رہا، انگلش بولرز کوئی وکٹ نہ لے سکے، دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش بولرز کی خوب دھلائی کی اور ناقابل شکست 213 رنز کی شراکت داری قائم کی، انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوروٹ کو میچ کا جبکہ نیوزی لینڈ کے نیل واگنر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ منگل کو ہیملٹن میں ٹیسٹ کے5ویںاور آخری روز کیویز ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 96 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کپتان کین ولیمسن 37 اور راس ٹیلر 31 رنز پر کھیل رہے تھے، نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں ابتدائی2 وکٹیں جلد گر جانے کے بعد میچ کے5ویں اور آخری روز نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور مڈل آرڈر بلے باز راز ٖٹیلر نے انتہائی محتاط انداز میں ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش بولرز کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے، دونوں کھلاڑیوں نے انگلینڈ ٹیم کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچریاں اسکور کیں، دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت ناقابل شکست 213 رنز کی شراکت داری قائم کی، انگلینڈ ٹیم کے بولرز کی انتھک کوشش کے باوجود کیویز بلے باز ان سے آئوٹ نہ ہوسکے اور یوں پورا دن کیویز بلے بازوں کے نام رہا، کیویز ٹیم نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 241 رنز بنائے، کپتان کین ولیمسن 104 اور راز ٹیلر 105 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ یوں دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوروٹ کو میچ کا جبکہ نیوزی لینڈ کے نیل واگنر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
