English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مظفرگڑھ سے داعش کے 2 دہشت گرداور پشاورسے خاتون گرفتار

القمر

مظفرگڑھ/پشاور (اے پی پی)سی ٹی ڈی کا علی پور بائی پاس مظفرگڑھ کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،کالعدم تنظیم (داعش) کے 2 مبینہ دہشت گرد اختر عالم اور حسین احمدگرفتار۔سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے 3 ہینڈ گرنیڈ،پسٹل اور دہشت گردی کے منصوبہ میں استعمال کی جانے والی رقم برآمد کر لی گئی۔ دہشت گرد مظفرگڑھ میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔علاوہ ازیںپشاورپولیس نے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود جنرل بس سٹینڈ کے قریب ایک مشکوک خاتون دہشت گرد کو گرفتار کر لیا، گرفتار خاتون پارئما کارڈ لگے بارودی مواد کو لاہور منتقل کرنا چاہتی تھی، ملزمہ کی نشاندہی پر اس کے مزید 4 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزمان نے پشاورمیں سیکورٹی ہائی الرٹ ہونے کی بنا پربارودی مواد کو لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جس کو پشاور پولیس نے بروقت کارروائی کے دوران ناکام بنا دیا، برآمد ہونے والے پرائما کارڈ لگے بارودی مواد کو بی ڈی یو کے ذریعے ناکارہ بنایا گیا، گرفتارملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے جن کو مزید تفتیش کے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزمان سے مختلف زاویوں پر تفتیش جاری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے