دبئی (جسارت نیوز)آئی سی سی کی جانب سے نئی پلیئرز ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی گئی، پاکستان کا کوئی کھلاڑی بیٹنگ اور بولنگ میںٹاپ 10 میں شامل نہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کینگرو بلے باز اسٹیو ا سمتھ سے پہلی پوزیشن چھین لی ، قومی بلے باز بابر اعظم کیریئر کی بہترین پوزیشن 13ویں نمبر پر پہنچ گئے، محمد عباس مزید تنزلی کے بعد 18ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔ شاہین آفریدی نے 13درجے ترقی کے ساتھ49ویں پوزیشن سنبھال لی ۔آئی سی سی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پر آگئے جبکہ پاکستان کے خلاف ٹرپل سنچری بنانے والے ڈیوڈ وارنر5ویں نمبر پر پہنچ گئے، پاکستان ٹیم صرف بنگلادیش سے اوپر 8ویں نمبر پر ہے، بولنگ ہو یا بیٹنگ کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے نیوزی لینڈ دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔بیٹسمینوں میں ویرات کوہلی کا پہلا اسمتھ کا دوسرا اور ولیمسن تیسرے نمبر ہے جبکہ آسٹریلیا کے برسبین میں سنچری بنانے والے بابر اعظم 13 ویں نمبر پر ہیں ۔ جب کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں68رنز بنانے والے قومی اوپنر شان مسعود10درجے ترقی کے ساتھ47ویں نمبر پر آگئے ۔تازہ رینکنگ کے مطابق بولنگ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا بدستور پہلا نمبر، کگیسو رباڈ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ محمد عباس مزید تنزلی کے بعد 18ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے 13درجے ترقی کے ساتھ49ویں پوزیشن سنبھال لی ،ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں مکمل ناکام رہنے والے قومی اوپنر امام الحق89ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے محمد عباس کا 18واں نمبر ہے جب کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹاپ20گیند بازوں کی فہرست سے خارج ہو گئے اور اب انکا22واں نمبر ہے ۔
