English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیمپئنز ٹرافی کرکٹ،عمران کی شاندار بیٹنگ ارحم کلب کی فتح

القمر

کراچی (اے پی پی) ارحم کرکٹ کلب نے حریف ماڈل کرکٹ کلب کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھی چیمپیئنز ٹرافی ٹی20  لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2019  میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم کے عمران شاہ کے ناقابل شکست 76 رنز اور رائیٹ آرم لیگ اسپنر ولید عظیم کی تباہ کن بولنگ 17 رنز کے عوض 4 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی نے اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ چیف آرگنائزر عتیق احمد نے فاتح ٹیم ارحم سی سی کے عمران شاہ کو شاندار 76 رنز ناٹ آؤٹ بنانے پر مین آف دی میچ ایوارڈد دیا۔ راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں ماڈل سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان 149 رنز بنائے اور ارحم سی سی کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا۔ ماڈل سی سی کے گزشتہ میچ کے ہیرو حارث خانزادہ نے جارحانہ بیٹینگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز بنائے، حنیف آزاد نے بھی 39 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 40 رنز اسکور کئے۔ دونوں کے درمیان 95 رنز کی شاندار اوپنگ شراکت بھی قائم ہوئی۔ سلمان غنی 16 اور افروز حسن نے 13 رنز بنائے۔ لیگ اسپنر ولید عظیم نے تباہ کن  بولنگ کرتے ہوئے 17 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ جوابی بیٹنگ میں ارحم سی سی  نے اپنے بیٹسمینوں عمران شاہ اور سلیمان سلیم کی  تیسری وکٹ کی 63 رنز کی شراکت کی بدولت 150 رنز کا ہدف 5 گیندوں قبل 5 وکٹوں کے خسارے پر حاصل کرلیا۔ عمران شاہ نے دھواں دھار نصف سینچری 76 رنز کی ناقابل شکست اننگ میں 47 گیندوں کا سامنا کیا اور انہوں نے 4 چوکے اور 3 چھکے لگے۔ سلیمان سلیم نے ذمہ دارانہ 28 رنز میں 3 خوبصورت چوکے لگائے۔ آل راؤنڈر حارث خانزادہ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 اور محمد علی نے 40 رنز کے عوض 2-2 کھلاڑیوں کو میدان بدرکیا۔ امپائرز ایم ریحان اور شاہد اسلم جبکہ آفیشل اسکورر راشد اسلم تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے